حیدرآباد۔11 ستمبر (اعتماد نیوز) تلگو دیشم پارٹی نے آج ریاست میں حکمران
جماعت ٹی آر ایس کے خلاف کسانوں کی بڑے پیمانہ پر خودکشی کے واقعات کے
اضافہ کے سبب ریاست گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ اس سلسلہ میں آج اہم
اجلاس کے بعد ایکشن پلان کا اعلان بھی عمل میں آیا ۔ کسانوں کی خودکشی کے
واقعات کے خلاف تلگو دیشم قائدین 14-15 ستمبر کو مرکزی وزیر زراعت سے بھی
نمائندگی کریگی۔ جبکہ اسکے بعد سے 22 ستمبر تک ریاست بھر میں جگہ جگہ
احتجاج کریگی۔